گوادر (بیورو رپورٹ)گوادر، ایکسپریس وے پر دھرناحکومت کے لیے وارننگ ہے، اگر جائز مطالبات حل نہیں کئے تو گوادر پورٹ اور ایکسپریس وے کو بھی چلنے نہیں دیں گے۔ ہمارے کارکنان تھکے نہیں تھکا دیں گے شارٹ مدت میں ایکسپریس وے پر دھرنا اور اس کی بندش کارکنان کا امتحان تھا۔ اپنے جائز حقوق کے لیے کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے صوبائی حکومت اپنے وعدوں اورتحریری معاہدوں کا پاس کرتے ہوئے ہمارے مطالبات پورے کریں اگر دھرنے کو بزور قوت سبوتاژکرنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی خرابی کے ذمہ دار حکمران ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان اور بزرگ سیاسی رہنما حسین واڈیلا شریف میاں داد و دیگر نے نے سینکڑوں کارکنان کے ساتھ دھرنا گاہ سے جلوس نکال کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ایکسپریس وے پر پہنچ کر دھرنے کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ آج ہمارے دھرنے کا تیسرا دن ہے عوام کی جم غفیر جوش و ولولہ دیکھ کر حکمران اور انتظامیہ کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ہمارے دھرنے اور پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کے لیے نت نئی حیلے بنائے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکمران سن لیں ہم جمہوری لوگ ہیں ہمارا احتجاج اور دھرنا ملکی قوانین کے مطابق ہے اگر کسی نے بزور قوت ہماری پر امن دھرنا اور احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو حالات کی خرابی کے ذمہ دار حکمران ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ آج کے شارٹ مدت میں ایکسپریس وے پر دھرنا ہما رے نوجوان کاٹیسٹ کیس تھا ہم دیکھنا چاہتے تھے کہ ہمارے کارکنان کسی بھی جمہوری جدوجہد پر تیار ہیں کہ نہیں یا وہ تھکے ہوئے تو نہیں لیکن آفرین ہے کارکنان کی جوش ہمت اور جزبہ حوصلے حکمرانوں کے لیے نوشتہ دیوار ہے۔
جائز حقوق کیلئے کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے: ہدایت اللہ
Oct 30, 2022