لانگ مارچ کا مقصد خون خرابہ ، عمران خان ملک میں انارکی چاہتے ہیں ، شرجیل میمن 

Oct 30, 2022

کراچی (این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات  سندھ شرجیل انعام میمن  نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان میں انار کی چاہتے ہیں،یہ شخص اپنی ذاتی مفادات کے علاوہ کوئی سوچ نھیں رکھتا۔صوبائی وزیر نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کا مقصد کوئی ایڈوینچر یا خون خرابا ہے،جس سے وہ اپنے مقاصد حاصل کر سکیں ۔انہوں نے کہاکہ  عمران خان گھڑی چوری ، منی لانڈرنگ ، توشہ خانہ  کے تحائف سستے خرید کے مہنگے بیچنا ، پنجاب میں رشوت کے بدلے تبادلوں اور تقرریوں کو جائز اور اپنا حق سمجھتا ہے،عمران خان اپنے میگا اسکینڈلز پر عدالتوں سے اسٹے آرڈر کے ذریعے بچتا رہا۔ شرجیل انعام میمن نے کہاکہ عمران پاکستان کا بادشا ہ بننے کی کوشش کررہا ہے،جو ملکی اداروں کو اپنی انگلیوں پر نچا سکے،عمران خان کو تمام ملکی ادارے اپنے غلام چاہیئے۔انہوں نے مزید کہاکہ عمران پاکستان کا جھوٹا ترین شخص ہے،بھارتی میڈیا عمران خان کو پاکستان کا ہیرو بنا کر پیش کر رہا ہے جس کی وجہ عمران کی اداروں کے خلاف گھنانی مہم ہے۔

مزیدخبریں