سکیورٹی ادارے جانوں کی پرواہ کئے بغیر دہشگردوں کیخلاف بر سرپیکار ہیں : وزیراعلیٰ بلوچستان 

کوئٹہ( نوائے وقت رپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اورصوبائی مشیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے جسٹس (ر) محمد نور مسکانزئی شہید کے قتل میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے جبکہ امن کے قیام کے لیے صوبے کے پر عزم عوام کا تعاون قابل قدر ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہمارے سکیورٹی ادارے جانوں کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہر قدم پر کامیابی عطا فرمائے۔ بلوچستان پولیس حقیقت میں سی ٹی ڈی جیسے فرض شناس اور بہادر جوانوں کی فورس ہے۔ دہشت گردوں کی جانب سے اپنی بقا کے لیے کی جانے والی مایوس کن کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔اور فورسزز عوام کی حمایتسے دہشت گردوں کی باقیات، ان کے معاونین اور سہولت کاروں کو ہر قیمت پر ختم کر دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن