اسلام آباد(خبرنگار) تحریک انصاف کا لانگ مارچ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش ہے اسے مسترد کرتے ہیں پاک فوج کیخلاف دشنام درازی کرنیوالے ملک وقوم کے کھلے دشمن ہیں فوج ملک کے تحفظ کی ضمانت ہے پاکستان کے استحکام کیلئے انکا اہم کردار ہے سلیمان خیل قبائل موومنٹ (ایس کیو ایم)ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور ایک مضبوط اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے ایس کیو ایم الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہو چکی چاروں صوبوں آزاد کشمیرگلگت بلتستان میںسلیمان خیل قبائل موومنٹ کی تنظیم سازی مکمل ہوچکی ہے قبائل پاکستان کی سرحدوں کے محافظ ہیںلہٰذا افغانستان بارڈر کیساتھ بسنے والوں کی بنیادی ضروریات اور مسائل کو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار سلیمان خیل قبائل موومنٹ(ایس کیو ایم)کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناڈاکٹر اسداللہ حقانی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے وائس چیئرمین حاجی عجب خان، مشیر حاجی یوسف خان سلیمان خیل،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی گلاب دین سلیمان خیل،سیکرٹری اطلاعات و نشریات عبدالرحیمی ، مخدوم نذیر جمال، سیکرٹری پنجاب محمد خیال، سیکرٹری مصالحتی کمیٹی ملک حاجی محمود اللہ اور فنانس سیکرٹری فضل خان بھی انکے ہمراہ موجود تھے مولاناڈاکٹر اسد اللہ حقانی نے پارٹی کے منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کا رول ماڈل بنانا،عدل و انصاف کی یکساں فراہمی، غربت کا خاتمہ، زراعت کا فروغ، خارجہ و داخلی پالیسیوں کو مضبوط اور خود مختار بنانا، ختم نبوت کا تحفظ کرنا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرناہمارا ہدف ہے، پاکستان کو عدم استحکام کرنے کیلئے کئے جانیوالے کسی بھی مارچ کے خلاف ہیں۔
تحریک انصاف کا لانگ مارچ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش ہے،ڈاکٹر اسداللہ حقانی
Oct 30, 2022