اسپیس ایکس نے مزید 53 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس مدار میں بھیج دئے


لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے کامیابی کے ساتھ مزید 53 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس مدار میں بھیج دئے ہیں۔ فالکن 9 راکٹ جمعرات کو پیسیفک ٹائم شام 6 بجکر14 منٹ پر کیلیفورنیا میں وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس کے خلائی لانچ کمپلیکس 4ای سے روانہ ہوا۔لانچ کے بعد اسپیس ایکس نے سٹار لنک سیٹلائٹس مدار میں پہنچنے کی تصدیق کی۔کمپنی کے مطابق، فالکن 9 کی پہلی منزل  بحر الکاہل میں کھڑے آف کورس آئی اسٹل لو یوڈرون شپ پر اتر گئی۔

ای پیپر دی نیشن