کراچی(اسپورٹس رپورٹر) بھارتی کرکٹر ایشون نے کہا کہ پاکستان کیخلاف میچ میں اگر محمد نواز کی گیند وائیڈ ہونے کے بجائے ان کے پیڈ کو چھوجاتی تو وہ اسی روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیتے۔ کسی نے پوچھا کہ اگر نواز کی گیند وائیڈ کی جگہ ٹرن ہوکر آپ کے پیڈ کو ہٹ کرتی تو پھر آپ کیا کرتے ؟ اس پر میں نے جواب دیا کہ اس پر میں میچ کے فوری بعد ڈریسنگ روم جاتا اور اپنا ٹوئٹر کھول کر اپنے کرکٹ کیرئیر کے اختتام کا اعلان کرتا اور کہتا یہ ایک بہت شاندار سفر رہا۔