کراچی(اسپورٹس رپورٹر) سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے بھی پاکستان ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھادیئے‘ وسیم جونیئر کو بھارتی آل رائونڈر ہاردک پانڈیا جیسا قرار دیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس تو ہاردک پانڈیا جیسا وسیم جونیئر ہے، وسیم نیا ہے لیکن میرا آئیڈیا ہے کہ وہ شاٹس کیساتھ آپ کو اچھے اوورز دے سکتا ہے، بھارت کیخلاف وسیم کو نہیں کھلایا لیکن دو سپنرز کھلائے، یہ سڈنی میں تو ٹھیک لیکن دوسرے وینیوز پر ٹھیک نہیں۔آسٹریلوی کنڈیشنز کے مطابق اگر ان کے پاس وسیم جونیئر جیسا سیم کرسکتا ہو اور 2 شاٹس بھی مارتا ہو تو اسے کھلائیں کیونکہ وسیم نے زمبابوے کیخلاف ایسا کیا بھی ہے اور اس میں ٹیلنٹ ہے۔ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کیخلاف 2سپنرز کھلا کر اچھا فیصلہ نہیں کیا تھا، پاکستان کا مڈل آرڈر بیٹنگ سیٹ نہیں، پہلے فخر زمان نمبر تین پر تھے اب وہ صرف سکواڈ میں ہیں۔ شان مسعود اب نمبر تین پر ہیں، اگرچہ وہ رنز کر رہے ہیں لیکن پاکستان کی سلیکشن درست نہیں، آپ کو ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو تین چار اوورز کرے اور آخری چند اوورز میں 30 رنز بنا سکے۔
سنیل گواسکر نے پاکستانی ٹیم کی سلیکشن پر سوالات اٹھا دیئے
Oct 30, 2022