اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کار 1کھرب 66لاکھ سے محروم :ہفتہ وار رپورٹ

Oct 30, 2022


کراچی (کامرس رپورٹر ) گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج  میں کاروبار حصص بدترین مندی کی لپیٹ میں رہا ۔ انڈیکس 42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیااور انڈیکس 1ہزار پوائنٹس کم ہو گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 42200پوائنٹس سے گھٹ کر41100پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب66ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جسکی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب روپے سے گھٹ کر66کھرب روپے کی سطح پر آگیا ۔شدید مندی کی وجہ سے60.67فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ ماہرین اسٹاک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے600ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کے لئے دبائو،رواں سال بیروزگاری بڑھنے ،افراط زر 19.9فیصد رہنے اور شرح نمو 3.5فیصد رہنے کی پیش گوئیوں ،ملک میںحکومت مخالف لانگ مارچ کے آغاز سے سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال کے تناظر میںسامنے آنیوالی منفی افواہوں پر سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ 3دن مندی کی زد میں رہی اس دوران انڈیکس 1269.72پوائنٹس گھٹ گیا جبکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں شامل کرنے کے بعد بیرونی قرضوں کا حصول آسان ہونے اوربراہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے کے امیدپر،سعودی عرب کی پاکستان کی ریفائنری سیکٹر میں 12ارب ڈالرکی سرمایہ کاری پر رضا مندی جیسے عوامل پر 2دن کی تیزی سے انڈیکس نے 196.58پوائنٹس ریکور کر لئے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 1073.14پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 42213.48پوائنٹس سے کم ہوکر41140.34پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب66ارب25کروڑ85لاکھ44ہزار978روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب39ارب78کروڑ3لاکھ7ہزار831روپے سے کم ہو کر66کھرب73ارب52کروڑ17لاکھ62ہزار853روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1658کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے545کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1006میں کمی اور107کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

مزیدخبریں