ملتان(نیوز رپورٹر) پیف نے سالانہ امتحان کیلئے سلیبس 50فیصد کم کردیا اس سلسلے میںجاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ کیو اے ٹی ٹیسٹ جنوری 2023میں منعقد کیا جائے گاجس کیلئے ٹیسٹ پیپر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردئے گئے ہیں رواں برس تعلیمی سیشن 31 مارچ تک جاری رہے گا اس لئے کیو اے ٹی ٹیسٹ جنوری اور فروری میں ہوں گے ، سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے سکول مالکان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اس لئے پیف حکا م نے سلیبس کم کردیا ہے اب 50 فیصد سلیبس سے امتحان لیا جائے گا تمام سکولوں کے حکام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے طلبا کی تیاری شروع کرادیں۔
پیف نے سالانہ امتحان کیلئے سلیبس 50فیصد کم کردیا
Oct 30, 2022