حکمرانوںنے سیلاب متاثرین کو لاوارث چھوڑدیا ہے،جماعت اسلامی

Oct 30, 2022


کراچی(این این آئی) حکمرانوںنے سیلاب متاثرین کو لاوارث چھوڑدیا ہے،موجودہ حکومت کی کارکردگی تو سب کے سامنے ہیں مگرانصاف اورہنگامی بنیادوںپرقوم کی مددکرنے والے اداروں نے بھی مایوس کیا ہے۔آخری متاثرکی بحالی تک جماعت اسلامی والخدمت کے کارکن اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے،یہ کام ہم کسی پراحسان نہیں بلکہ اپنا فرض اور رب کی رضا کی خاطر کرتے ہیں۔دیہات وفصلوں سے فوری طور پرپانی کی نکاس کے لیے ہیوی مشینری کا استعمال اورپاک فوج سے مدد لی جائے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے جیکب آباد میں الخدمت کے تحت مستحقین میں تقسیم راشن تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے امیرحاجی دیدار علی لاشاری نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم رنگ ونسل سے بالاترہوکر انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔حکومت کے ساتھ ساتھ ووٹ لینے والے منتخب نمائندوں اوروڈیروں نے مظلوم لوگوں کو بھلادیا مگر جماعت اسلامی والخدمت آج بھی اپنے بارش متاثرہ بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں۔الخدمت پہلے دن سے متاثرین کی ریلیف سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔اس موقع پر ضلعی رہنما صادق علی ملغانی،مقامی امیرہدایت اللہ رند نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں