کراچی (این این آئی) سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے ملازمین کو نئے اسکیل کے مطابق سالانہ انکریمنٹ دلوانا، اضافہ شدہ تنخواہ، پنشن کی ادائیگی اور پنشنرز کے واجبات کی ادائیگی کیلئے کابینہ کی سب کمیٹی کی منظوری کے تحت بیل آﺅٹ پیکیج کی ادائیگی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی سید افضل زیدی، فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی غلام مرتضیٰ بھٹو سے ملاقات کرکے انہیں مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے یہ مسائل فوری حل کروانے کی درخواست کی ہے۔ میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی اور فنانشل ایڈوائزر نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ سیلاب ایمرجنسی کے خاتمے کے فوری بعد یہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائیں گے۔
صدر سجن یونین