سینئر اساتذہ فصیح الدین قریشی اور عبدالرحیم کی یاد میں تعزیتی اجلاس

Oct 30, 2022


کراچی (این این آئی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام آرٹس کونسل انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹ کے سینئر اساتذہ فصیح الدین قریشی اور عبدالرحیم کی یاد میں تعزیتی اجلاس کاانعقاد کیاگیا جس میں جوائنٹ سیکریٹری اسجد بخاری، گورننگ باڈی رکن شکیل خان، مسعود اے خان، عرفان، فرخ شہاب، تنویر فاروقی، شاہد محی الدین،منیر شاہ، منصور ساحر،مزمل فصیح، طحہٰ فصیح، عامر اعجازکے علاوہ ACIACکے اساتذہ سمیت طالب علموں نے بھی شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض شاہدہ خورشید کنول نے انجام دیے، جوائنٹ سیکریٹری اسجد بخاری نے کہاکہ فصیح الدین قریشی ہمارا بہت اچھا ساتھی تھا وہ جب بھی ملتا بہت محبت سے پیش آتا، فصیح ہمیشہ یاد آتا ہے، عبدالرحیم سے بہت کم ملاقات رہی مگر وہ الگ ہی شخصیت کے مالک تھے ، انہوں نے کہاکہ ہم صدر آٹس کونسل محمد احمد شاہ کے ویژن پر عمل پیرا ہیں، دونوںخاندانوںکے ساتھ آرٹس کونسل بھرپور تعاون ہمیشہ جاری رکھے گی۔ مسعود اے خان نے کہاکہ میں فصیح کو بڑا آرٹسٹ مانتا ہوں،آج انتہائی دُکھ اور افسوس کا مقام ہے، لگتا ہی نہیں کہ عبدالرحیم اور فصیح ہم سے جدا ہوگئے، عبدالرحیم اُلجھے دھاگوں کو سلجھانے کا کام کرتے تھے ، کھڈی کا کام کرنے والے کم رہ گئے ہیں، عبدالرحیم ایسا آدمی جس سے میں نے زندگی کو جینا سیکھا، آرٹس کونسل نے جس طرح ان کی فیملی کی حوصلہ افزائی کی وہ تعریف کے قابل ہے احمد شاہ جیسے انسان دنیا میں بہت کم ہوتے ہیں میں ان کا شکرگزار ہوں، شکیل خان نے کہاکہ فصیح قریشی کے بیٹے کو سن کر محسوس ہوا محبت اور شفقت کیا ہوتی ہے، فصیح نہایت دھیمے لہجے کہ انسان تھے میں نے ہمیشہ ان سے سیکھنے کی کوشش کی، انہوں نے کہاکہ آرٹس کونسل ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا ہے، تنویر فاروقی نے کہاکہ فصیح ماڈرن پینٹنگ کیا کرتے تھے، ان سے میرا اچھا تعلق رہا، مارشل آرٹ سے بھی واقفیت رکھتے تھے تو ان سے ڈر بھی لگتا تھا وہ ایک شریف آدمی تھے۔ طحہٰ فصیح نے کہاکہ ابو کے جانے کے بعد افسردہ ہیں، میرے والد بہت اچھے انسان تھے، اللہ تعالی میرے والد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، منصور ساحر نے کہاکہ ان کے ساتھ مسکراہٹ کا تبادلہ رہا، ان کے چہرے سے معصومیت اور سنجیدگی عیاں ہوتی تھی، عبدالرحیم کے اندر ایک فنکار موجود تھا، عرفان نے کہاکہ بہت جلدی فصیح سے دوستی ہوگئی، ان سے بہت اچھے تعلقات تھے، ان سے بہت یادیں جڑی ہوئی ہیں وہ بہت اچھے انسان تھے، شاہد محی الدین نے کہاکہ فصیح قریشی ایک بہترین انسان کے ساتھ ساتھ میرے دوست بھی تھے وہ جب بھی ملتے خوش اخلاقی ان کے لہجے سے عیاں ہوتی، مزمل فصیح نے کہاکہ جب سے وہ ہمیں چھوڑ کر گئے ہیں بہت یاد آتے ہیںانہیں میں ہمیشہ اپنے اردگرد محسوس کرتا ہوں، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ جس طرح ہمارے ساتھ ہیں وہ کسی نعمت سے کم نہیں، عبدالرحیم کے صاحبزادے زین نے کہاکہ ان کے جانے کے بعد خود کو بہت اکیلا محسوس کررہا ہوں، پاپا بہت اچھے انسان ہونے کے ساتھ ساتھ بہت اچھے باپ بھی تھے، انہوں نے ہمیشہ تعلیم حاصل کرنے اور ہنر سیکھنے کو ترجیح دی، آپ لوگ کی حوصلہ افزائی سے دل بہت خوش ہوا میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ کی طرح آج بھی ہمارا خیال رکھا ۔
اسجد بخار

مزیدخبریں