ہر مشکل وقت میں پوری قوم ایک ہوجاتی ہے ،گورنرسندھ

Oct 30, 2022


کراچی (این این آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہر مشکل وقت میں سماجی و کاروباری حضرات نے ساتھ دیاحالیہ شدید ترین بارشوں بھی امدادی کاموں میں حصہ لیابلاشبہ مخیر حضرات اور کاروباری شخصیات اخلاقی ، سماجی اور معاشرتی فرائض کو بہت اچھے طریقہ سے نبھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی چینلز کے زیر اہتمام مخیر حضرات اور سماجی خدمات انجام دینے والے کاروباری شخصیات کو ہیومینٹی ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ گورنرسندھ نے سماجی خدمات میں نمایاں کام کرنے والی شخصیات میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ میں ایوارڈ ز حاصل کرنے والے احباب کو مبارکباد دیتا ہوںمجھے امید ہے کہ ایوارڈ سے مخیر حضرات اور کاروباری شخصیات کے حوصلے بلند ہوں گے اور مزید مستعدی کے ساتھ سماجی خدمات انجام دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر مشکل گھڑی میں پوری قوم ایک ہوجاتی ہے اوریہ جذبہ ہمیں دیگر معاشرو ں سے ممتاز کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تمام سماجی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہئے اس ضمن میں اختر شاہین رند نے شاندار آئیڈیا پیش کیا جو قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز میں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیاوہاں بہت برے حالات ہیںلوگوں کے پاس کھانے ،پینے اور رہنے کا مناسب بندوبست نہیںلیکن مجھے مخیر حضرات اور سماجی تیظیموں کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی لیکن یہ کافی نہیں ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اس ضمن میں مخیر حضرات آگے بڑھیں اور مدد کریں کیونکہ اس وقت ہمارے بھائی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیںاوروہ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ گورنرسندھ نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے سرپرست اعلی حاجی حنیف طیب کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ان کا ادارہ بے مثل خدمات انجام دینے میں سرفہرست ہے ۔ انہوں نے سندھ بوائے اسکاٹس کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے اسکاٹس شاندار خدمات انجام دے رہا ہوں ۔دریں اثنا ءگورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے گورنر ہاس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں متاثرین سیلاب کی بحالی پر جاری اقدامات پر بات چیت کی گئی ۔ گورنرسندھ نے سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کے لئے ذاتی حیثیت سے مالی مدد کا چیک دیا۔ امدادی چیک دینے پر ظفر عباس نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ جے ڈی سی متاثرین کے لئے شاندار کام کررہا ہے اس وقت متاثرین کو ہماری مدد کی اشد ضرورت ہے اور وہ متاثرین ہماری مدد کے منتظر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو اپنی حیثیت کے مطابق سیلاب متاثرین بھائیوں کی مدد کرنی چاہئے۔ ظفر عباس نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے حالات بہت زیادہ خراب ہورہے ہیں ان کے مکانات ٹوٹ چکے ہیںاس لئے متاثرین کے لئے نئے گھر بنارہے ہیں۔
کامران ٹیسوری

مزیدخبریں