نواب شاہ( نامہ نگار)گاجرا واہ سے نکلنے والی نہرکھیاریوں مائنر میں 30فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس کے باعث فصلیں اور گھر زیرآب آگئے۔ تفصیلات کے مطابق کھیاریوں مائنر میں گوٹھ حیات کاکے پوٹہ کے قریب 30 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس سے نکلنے والا پانی تیزی سے پھیلنے لگا اور جس سے کھڑی فصلیں اوردرجنوں گھر زیرآب آگئے ،محکمہ آب پاشی کے حکام اور عملہ اطلاع کے باوجود شگاف پر کرنے کیلئے موقعہ پر نہ پہنچ سکا ،مقامی آبادی نے اپنی مددآپ کے تحت نقل مکانی کرکے جانی نقصان ہونے سے بچایا جبکہ کھڑی فصلیں زیر آب آنے سے کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ،یونین کونسل کے چیئرمین مبشر آرائیں اور نائب چیئرمین محمدحیات کاکےپوٹہ نے شگاف کی اطلاع ملتے ہی موقعہ پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرکے علاقے کو مزید نقصان سے بچالیا۔
شگاف
پریس کلب کھپرو کے
نئے عہدہ دار منتخب
کھپرو(نامہ نگار)پریس کلب کھپرو کے نیو باڈی کی الیکشن صدر راجا رشید کنبھر منتخب تفصیلات کے مطابق کھپرو کے صحافیوں کا اجلاس سینیر صحافی ڈیوان کمار کھتری کی صدارت میں ہوا جس میں اتفاق رائے سے صدر راجا رشید کنبھر۔نائب صدر سید اسد علی شاہ۔جرنل سیکریٹری سید نور بخاری۔جوائنٹ سیکریٹری آزاد راجڑ۔خزانچی ذاکر شر۔اطلاعت سیکریٹری ممتاز بوزدار منتخب ہوئے ممبران میں دیوان کمار ۔پیر بخش راجڑ۔ملک عادل خان۔غلام کریم شر۔عزیز ہالیپوٹو اجلاس میں پریس کلب کھپرو کی نئی عمارت بنوانے کے لیے متفقہ جدوجہد کرنے کا عزم کیا اس موقعے پر سینیر صحافی مرحوم اقبال قائم خانی کی مغفرت کی دعا بھی کی گئے۔
کھپرو الیکشن
عمرکوٹ پریس کلب
کے سالانہ الیکشن
عمرکوٹ (نامہ نگار)عمرکوٹ پریس کلب کے ہونے والے سالانہ الیکشن برائے سال "2023" میں قلم دوست پینل نے بلامقابلہ کامیابی حاصل کرلی غلام محمد کمبار پریس کلب عمرکوٹ کے صدرمنتخب ہوگئے نومنتخب عہدیداروں کوپیپلزپارٹی کےرکن سندھ سید امیر علی شاہ سمیت سیاسی سماجی مذہبی رہنماو¿ں کی مبارکباد پریس کلب کی نئی باڈی نے حلف بھی لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب عمرکوٹ کے ہونے والے سالانہ الیکشن برائے سال 2023 کے الیکشن کمیٹی نےپریس کلب عمرکوٹ میں بلامقابلہ کامیاب پینل کانوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے مطابق پریس کلب کے صدر غلام محمد کمبار،سینئر نائب صدر نظر سیمجو،جنرل سیکرٹری اللہ بخش آریسر ،جوائنٹ سیکریٹری اسلم مہر،خزانچی غلام مصطفیٰ مہر،اطلاعات سیکریٹری رمضان کمبار،آفس سیکرٹری سوائی مل، اور رابطہ سیکرٹری پر بھگوان داس لوہانہ شامل ہیں پریس کلب عمرکوٹ کے ممبران کی بڑی تعداد نے پریس کلب عمرکوٹ کے بلامقابلہ کامیاب ہونے پینل کے تمام عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی۔ پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سید امیر علی شاہ،پیپلزپارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری برہان کمبار،مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماسلیم مہر،سماجی رہنمارتن مالہی،سینئر صحافی سید عمران شاہ، سمیت مختلف سیاسی سماجی شہری سول سوسائٹی کی جانب سے پریس کلب کے عہدیداروں کو مبارکباد دینے کاسلسلہ جاری ہے۔
عمرکوٹ پریس کلب