برساتی پانی نکالنے میں ٹنڈو آدم انتظامیہ ناکام‘ عوام نے خود کٹ لگادیئے


ٹنڈوآدم(نامہ نگار) ڈھائی ماہ گزرنے کے باوجود پانی کی نکاسی نہ ہو سکی۔آبادگاروں نے مجبور اً روڈ کو کٹ لگا کر برسات کے پانی کا رخ گندے پانی کے نالے میں چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق بارشوں کو ڈھائی ماہ گزرنے کے باوجود پانی کی نکاسی نہ ہو سکی بائی پاس پر لگے ۔زرعی زمین و دیہات میں پانی موجود ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے مشینیں لگادی گئی گئیں تھیں ڈھائی ماہ گزرنے کے باوجود پانی کی نکاسی نہیں ہو سکی کبھی مشینوں کے خراب ہونے کبھی ڈیزل نہ ہونے کا بہانہ بنا کر وقت برباد کیا جا رہا ہے جبکہ انتظامیہ کی توجہ اپنے بلز پر ہے گندے پانی کے نالے سے بھی پانی کی نکاسی نہیں ہو سکی جس پر آبادگاروں نے مجبورہوکر بائی پاس پر کٹ لگا کر برسات کا پانی ڈھنڈ میں چھوڑ دیا اطلاع ملنے پر ڈی سی سانگھڑ محمد اسحاق گاد ٹنڈوآدم بائی پاس پر پہنچ کر محکمہ پبلک ہیلتھ اور انتظامیہ کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کٹ بند کرواکر زیر زمین ایک فٹ چوڑا پائپ دو مقام پر لگاکر پانی گندے پانی کے نالے میں چھوڑا جائے گا اور ڈھنڈ کے مقام پر پہلے سے موجود دو مشینوں کی تعداد بڑھا کر چار کی جائے گی۔ علاوہ ازیں ڈھنڈ میں پانی کے خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے پائپ کے مقام سے پانی کی نکاسی روک دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن