طبی عملے کی مشکلات دیکھتے ہوئے نان پریکٹس الاﺅنس میں معمولی اضافہ کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جاسکتا ہے‘ ڈاکٹر عذرا پیچوہو

Oct 30, 2022


سکھر(بیورو رپورٹ) وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے کورونا رسک ہےلتھ الاو¿نس کے لیے سڑکوں پر احتجاج کو زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب کورونا ختم ہوچکااوراس کا اب اتنا زیادہ خطرہ نہیں رہا تو الاو¿نس کو جاری رکھنا زیادتی ہوگی تاہم ہم نے ان کی ڈیمانڈ اور لوگوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ان کے نان پریکٹس الاو¿نسز کو تھوڑا بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کو جلد کابینہ میں منظور ی کیلئے پیش کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس آئی یوٹی سکھر میں روبوٹک سرجری کے آغاز کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کاکہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا گناہ اور ثواب بھی ان کو ہوگاان کا کہنا تھا کہ صرف سکھرمیں ہی نہیں سندھ کے ہر ضلع میں ڈاکٹرز کی قلت ہے سندھ سروس کمیشن کے گذشتہ دو سے تین سال تک غیر فعال رہنے کی وجہ سے کچھ مشکلات درپیش تھیں تاہم اب ہم نے ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کی بھرتی کی ڈیمانڈ سندھ سروس کمیشن کو بھیج دی ہے انہوں نے سکھر سول اسپتال سے نومولود بچے کی چوری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بچوں کی دیکھ بھال نہ صرف اسپتال انتظامیہ بلکہ والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے اس واقعہ کی انکوائری کرارہے ہیں اور اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے سندھ بھر کی اسپتالوں کے چلڈرن وارڈز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیںگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی ڈیمانڈز پوری کررہے ہیں تو وہ بھی اب حرام کہ نہ کھائیں اور ڈیوٹی کرکے دکھائیں ۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی جانب سے سیلاب کے دوراں لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم نہ کرنے کی باتیں بے بنیاد ہیں محکمہ صحت جو کچھ کرسکتا تھا اس نے سیلاب اور بارشوں کے دوران کیا ہے اب بھی جہاں صحت مراکز زیر آب ہیں وہاں پر ٹینٹ اسپتال قائم کررکھے ہیں لوگوں کو علاج کی سہولت فراہمکررہے ہیں اب سردیاں شروع ہوگئی ہیں تو مچھر کم ہوجائیں گے تو ملیریا بھی کم ہوجائے گا۔ البتہ سردیوں میں سانس اور پھیپڑوں کہ بیماریاں بڑھتی ہیں جس کے لیے بھی ہم نے ادویات فراہم کردی ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ایس آئی یوٹی میں روبوٹک سرجری شروع کرنے پر ایس آئی یوٹی کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی کےساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے یہ سب ممکن ہوسکا ہے سکھر میں اس سہولت سے عوام کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور سکھر بلکہ گردونواح کے لوگ اس سے بھرپور استفادہ کرسکیں گے۔
صوبائی وزیر صحت

مزیدخبریں