لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست، ریاست اور حکومت کا ٹکراو¿ جمہوریت، انتخابات، آئین اور عدلیہ کیلئے بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ لانگ مارچ، پرتشدد بیانیہ اور ریاست کی مفاداتی مزاحمت مسائل کا حل نہیں۔ اسٹیبلشمنٹ سے قبل از وقت انتخابات کی بھیک مانگنے کی بجائے قومی قیادت ہوش کے ناخن لے اور اپنے اندر صلاحیت و ادراک ثابت کرتے ہوئے قومی بحرانوں کا سیاسی حل تلاش کر ے وگرنہ حالات بڑے خطرے کی گھنٹیاں بجا رہے ہیں۔