ہری پور میں عاشقان مصطفی کو لہولہان کرنیوالوں کو بے نقاب  کیا جائے، اشرف جلالی 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہ ہری پور ہزارہ میں عاشقانِ مصطفی کو لہو لہان کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔ شہداءمیلادالنبی کی ایف آئی آرز کا درج نہ کیا جانا اہلسنت کیلئے گہری تشویش کا باعث بن رہا ہے۔اہل سنت و جماعت پر سالہا سال سے ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ حقوق اہل سنت کے تحفظ کی بجائے حقوق اہل سنت کیلئے اٹھنے والی آوازوں کو دبا دیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن