کابل (شنہوا) افغان وزارت حج و ارشاد و اوقاف کی جانب سے دوسرے مرحلہ میں 11628 حجاج میں حج کے اضافی رقم کی تقسیم کی گئی۔ دوسری طرف قندھار میں افغان حکام کی طرف سے 500 معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ ایک تقریب میں طویل افغان جنگ اور بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں معزور ہونے والے 500 افغان شہریوں میں وہیل چیئر تقسیم کی گئی۔ صوبہ سمنگان اور نورستان کے 700 خاندانوں میں نقد رقم اور راشن تقسیم کیا گیا۔ جبکہ قندوز میں ڈرائیور کو اغواءکرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ 3 اغواءکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
قندھار،3 اغواءکار
قندھار، 500 معذوروں میں وہیل چیئرز تقسیم: قندوز، 3 اغواءکار گرفتار
Oct 30, 2022