لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے شاہدرہ میں دوسرے روز حقیقی آزادی مارچ کے آغاز کے موقع پر شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کامیاب ہوگا اور امپورٹڈ حکومت کو منہ کی کھانی پڑیگی۔ تحریک انصاف کا ایجنڈا واضح ہے کہ ملک میں فوری نئے انتخابات کروائے جائیں امپورٹڈ حکمران ملک و قوم کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔
برائلر گوشت 362روپے کلو
انڈے 239روپے درجن
لاہور(کامرس رپورٹر) شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 4روپے کمی سے362روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت3روپے کمی سے241روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت239روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔