لاہور(نیوزرپورٹر) سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ساتواں کانووکیشن گزشتہ روز ہوا ، جس کے مہمانِ خصوصی سمز کے پہلے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر سعید کھوکھر اور گیسٹ آف آنر سابق پرنسپل سمز پروفیسر حامد محمود اور پروفیسر ثاقب یو ایچ ایس تھے۔اس موقع پرپرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل ، وائس چانسلر کینگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، پرنسپل امیر و دین میڈیکل کالج پروفیسر فرید الظفر، پروفیسر مجید چوہدری، پروفیسر طیبہ وسیم اور ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر بشیر بھی موجود تھے۔پروفیسر سعید کھوکھر نے سمز کے پسِ منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا پنجاب گورنمنٹ وزیر اعلٰی پرویز الہی کا ہیلتھ سیکٹر کی فلاح میں بہت بڑا کردار ہے۔
سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ساتواں کانووکیشن
Oct 30, 2022