لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ ملک میں الزام تراشیوں اور ایک دوسرے کو چور چور کہنے کا کھیل جاری، کسی پرتوشہ خانہ اور کسی پر خزانہ لوٹنے کے الزامات لگ رہے ہیں۔ حکمران جماعتیں ایک دوسرے کے بارے میں سچ بولتی ہیں، مگر پورا سچ کوئی نہیں کہتا۔ ملک میں خلا ہے، افراتفری اور بے چینی ہے، حکمرانوں نے باصلاحیت قوم کو ہر لحاظ سے برباد کیا ہے۔ گزشتہ ستر برسوں سے ملک کے ساتھ کھلواڑ ہوا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ خلا کو پ±ر کرنے کے لیے باصلاحیت، ایمان داراور اہل قیادت سامنے آئے۔ جماعت اسلامی کا مقصد افراد کی تربیت کر کے انھیں لیڈرشپ کے لیے تیار کرنا ہے۔ جماعت اسلامی کے زیرانتظام تربیتی ورکشاپ کا مقصد اسی منزل کے حصول کے لیے کوشش ہے۔ ہم ملک میں اسلامی نظام چاہتے ہیں، دین فطرت کے آنے سے ہی پاکستان نہیں بلکہ پور ی دنیا کے مسائل حل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پاکستان اکیڈمی آف فیملی
فزیشنز کی سالانہ کانفرنس
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کی سالانہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب گزشتہ روزہوئی۔جس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ پروفیسر محمود ایاز، پروفیسر جاوید اکرم ، پروفیسر عبدالحمید چوہدری ، پروفیسر محمود شوکت، ڈاکٹر فیاض رانجھا، ڈاکٹر علی رزاق ،پروفیسر ڈاکٹر صولت ، ڈاکٹر اظہار چوہدری ، ڈاکٹر اشرف نظامی، ڈاکٹر شاہد ملک ، ڈاکٹر مہر المصری سمیت فیملی فزیشنز کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
مقررین کاکہنا تھا کہ فیملی فزیشنز صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں کلیدی کردار کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر طارق میاں نے فیملی میڈیسن کے جدید رجحانات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔