آغا حامد علی شاہ موسوی النجفی کا چہلم ، قرآن خوانی، مجلس عزا 

Oct 30, 2022


لاہور ( خصوصی نامہ نگار) سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماءبور ڈ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کے چہلم کے سلسلہ میں ملک گیر اجتماع ہیڈکوارٹرز مکتب تشیع علی مسجد سیٹلائیٹ ٹاو¿ن راولپنڈی منعقدہوا جس میں علمائے کرام،ذاکرین، واعظین، مذہبی، سیاسی وسماجی رہنماو¿ں اورملک بھرسے ٹی این ایف جے کارکنان،عزاداروں، بانیان مجالس، لائسنس داران، ماتمی سالاروں، وکلا، تاجربرادری اورمختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پرقرآن خوانی،دعائیہ اجتماع اورمجلس عزاکاانعقاد بھی کیاگیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے نومنتخب سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نظریہ اساسی کے تحفظ کیلئے آغا حامد موسوی کے خط پر قائم رہیں گے۔

مزیدخبریں