لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی رانا مشہود اور رخسانہ کوثر کیخلاف قائم مقدمہ کےخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے ۔جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر 31 اکتوبر پیر کو سماعت کریں گے۔ عدالت نے سی سی پی او اور ایس پی سول لائن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے۔ درخواست گزاران نے مو¿قف اپنایا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی پر20 جولائی کوچھ مختلف ایف آئی آرز درج کی گئیں تھیں۔ درخواست گزاران سمیت دیگران نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔ اسمبلی میں بیلٹ پیپر پر نشان لگا کر الیکشن قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔ بیلٹ پیپر پر مخصوص نشان لگانے کیخلاف آواز اٹھانے پر مقدمات بنا دیئے گئے 21 اگست کو21 دن کی تاخیر سے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درخواست گزار سمیت دیگرکیخلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔ مقدمہ سیاسی بنیادوں پربنایا گیا ۔تعزیرات پاکستان کی دفعات کا اطلاق اس کیس میں نہیں ہوتا ہے ۔استدعا ہے کہ 21 اگست کو درج کیا گیا مقدمہ نمبر1822 خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ پولیس کو درخواست گزاران کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔
اسلحہ کی نمائش‘3ملزم گرفتار
3پسٹلز‘گولیاں برآمد
لاہور(نمائندہ خصوصی)ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کی سربراہی میں نا جائز اسلحہ کےخلاف پولیس ان ایکشن،باغبانپورہ پولیس نے کارروائی کے دوران سر عام اسلحہ کی نمائش کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیے جن کی شناخت فیضان،شانی اور اظہر کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزمان سے 03 پسٹلز میگزینز اور گولیاں برآمد کی گئیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کی جاری ہیں ۔