لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراءکا ذیلی ادارہ الحمراءکلچرل کمپلیکس بھی نوجوان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کےلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ اس حوالے سے الحمراءکلچر ل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں ٹیلنٹ ہنٹ شو ”الحمراءسٹارز“ پیش کیا گیا جس میں کسی نے غزل پر اپنی آواز کا جادو جگایا تو کسی نے گیت پیش کر کے داد سمیٹی۔اداکاری کی کلاس کے سٹوڈنٹ نے جوہر دکھائے غزل، گیت، کلاسیکل ،فوک، پاپ، انسٹومینٹل پرفارمنس کو دیکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمراءعملی میدان کے تقاضوں کے مطابق فنون لطیفہ میں نوجوان آرٹسٹ تیار کر رہا ہے،الحمراءمال اور الحمراءکلچرل کمپلیکس دونوں جگہوں پر ٹیلنٹ ہنٹ کے شو پیش کئے جا رہے ہیں،الحمراءکے پلیٹ فارم سے حاصل کیا گیا اعتماد زندگی بھر نوجوان آرٹسٹوں کے کام آتا ہے۔الحمراءکلچر ل کمپلیکس اپنے محل وقوع میں لاہور کے خوبصورت ترین علاقہ میں واقع جو اس اپنے اردگر د کے حسن میں مزید اضافہ کا باعث ہے،فنون لطیفہ کے شائقین بڑی دلچسپی سے اس آرٹ اینڈ کلچر کی سرگرمیوں میں شرکت کرتے ہیں،جو اہل لاہور کے زندہ دلان ہونے کا ثبوت ہے۔
الحمراءکلچر ل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں ٹیلنٹ ہنٹ شو ”الحمراءسٹارز“ پیش
Oct 30, 2022