شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظہر علی سرور نے بتایا ہے کہ ضلع شیخوپورہ میں 2018سے لے کر 2022تک کے 18ہزار کے قریب درخواستوں کو منظور کرکے ا ن کے چیک جاری کئے جا رہے ہیں۔ بناولٹ فنڈ زمیں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے بچوں کی شادی ،سکالرشپ ،کفن دفن سمیت دیگر درخواستیں وصول ہوئی تھی جو عرصہ دراز سے التوا کا شکار ہو رہی تھیں، حکومت پنجاب ریٹائرڈ سرکاری ملازمین و خاندان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے، اس سلسلہ میں حکومت کو مختلف تجاویز بھی ارسال کی گئیں ہیں ۔انہو ںنے مزید کہا ضلع کچہری میں سرکاری دفاتر کی تزئین و آرائش کا کام بھی شروع کیا جا رہا ہے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسراءنے خصوصی ہدایات بھی جا ری کر دی ہیں ۔