ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں : ملک اقبال

Oct 30, 2022


شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحرےک انصاف کے ضلعی نائب صدر حاجی ملک اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو کس کے کہنے پر نا اہل کیا گیا قوم اچھی طرح جانتی ہے ، کٹھ پتلیوں کا کھیل اس ملک کےلئے اچھا نہیں ہے ، عوام نے اسلام آباد کی طرف رخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور امپورٹڈ حکمران عوام کے غیض و غضب کے سامنے ٹھہر نہیں سکیں گے۔ تیرہ جماعتوں کے اتحاد نے دیکھ لیا تھا وہ انتخابی میدان میں شفافیت کی بنیاد پر عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس لئے توشہ خانہ کا ڈرامہ رچایا گیا ۔ان خےالات کا اظہارانہوں نے مےڈےا سے گفتگو کرتے کےا انہوں نے مزےد کہا کہ ہم مطالبہ کر رہے ہےں کہ گزشتہ تین دہائیوں کا توشہ خانہ کا ریکارڈ سامنے لایا جائے لیکن ہمارے مطالبے پر حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی ۔ ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں ۔

مزیدخبریں