آئرلینڈ کیخلاف سیریز ‘قومی خواتین کرکٹرز اچھی کارکردگی کیلئے پر عزم 

Oct 30, 2022


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ویمن کرکٹر جویریہ خان نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ ٹیم سے باہر رہ کر جو محنت کی اس کو جاری رکھوں اور موقع سے فائدہ اٹھاﺅں۔ملک کی نمائندگی کیلئے آپ کھیلتے ہیں اور جب آ پ کو موقع ملتا ہے تو اچھا لگتا ہے۔خوشی ہے کہ آئر لینڈ کےخلاف ہوم سیریز کیلئے میرا کم بیک ہوا، گراﺅنڈ میں دیگر کھلاڑیوں کےساتھ کھیلنا اچھا محسوس ہوتا ہے۔ بہتری کی گنجائش اس وقت بھی ہوتی ہے جب آپ اچھا کر رہے ہوں، ابھی مجھے وقت ملا تو میں نے مہارت کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کی ہے۔ خود کو دماغی طور پر بھی مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے، امید ہے بہتری ہو گی۔ آئرلینڈ کی ٹیم ہو یا کوئی اور ہمیں پریشان نہیں ہونا بلکہ اپنے پوٹینشل کے مطابق کھیلنا ہے، ہمیں اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کرنی چاہیے، مدِمقابل خواہ کوئی بھی ٹیم ہو۔ دور کا نہیں سوچتی، میچ ٹو میچ سوچتی ہوں۔ پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز 4 سے 16 نومبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائےگی ۔قومی کرکٹر فاطمہ ثناءنے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کا توازن دیکھ کر اچھا لگا۔ جس طرح بھارت کو ہرایا اس سے آئرلینڈ کےخلاف سیریز سے قبل اعتماد میں اضافہ ہوا ‘حریف ٹیم کو ہرانے کی کوشش کرینگے ۔ آئرلینڈ کی ٹیم کا پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا بہت اچھا ہے، سیریز میں جیت کےلئے ہم اپنے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ڈیانا بیگ کےساتھ کمبی نیشن اچھا ۔ ڈیانا انجری کی وجہ سے شامل نہیں، ٹیم مس کرےگی، ٹیم میں دیگر کئی فاسٹ باﺅلرز ہیں جو آئرلینڈ ٹیم کو چیلنج کریں گی۔ ا±مید ہے آئرلینڈ کےخلاف میچز دیکھنے کےلئے بھی کراو¿ڈ آئےگا۔ 
جب نیٹ باﺅلر تھی تو سوچا کرتی تھی کہ مجھے کب پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا۔ جب یہاں ٹیمیں آیا کرتی تھیں تو میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ شائقین کو پیغام دیا کہ میچز دیکھنے کےلئے آئیں اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

مزیدخبریں