لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے آغا کلیم نے قازقستان میں نوماڈ ایم ایم اے چیمپین شپ میں پچاس کلوگرام کٹیگری کا ٹائٹل جیت لیا۔ آغاکلیم نے زلمی فاونڈیشن کی سپانسرشپ پر ایونٹ میں حصہ لیا ۔آغا کلیم نے پچاس کلوگرام کٹیگری کے فائنل میں قازقستان کے حریف کو شکست دی۔
بھارتی کرکٹرز پریکٹس کے بعد سٹیڈ یم سے پیدل ہوٹل کیلئے چل پڑے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پرتھ میں پریکٹس کے بعد بھارتی کرکٹرز سٹیڈیم سے پیدل ہی ہوٹل کیلئے روانہ ہوگئے۔پرتھ سٹیڈیم سے بھارتی ٹیم کا ہوٹل ایک کلو میٹر کی دوری پر ہے اور پیدل جانے میں ہوٹل اور گراو¿نڈ کا فاصلہ 15 منٹ میں طے ہوتا ہے، جس کے باعث بھارتی کرکٹرز چہل قدمی کرتے ہوئے پیدل ہی ہوٹل چلے گئے۔گراﺅنڈ سے پیدل ہوٹل جانے والے پلیئرز میں دنیشک کارتھک، روی ایشون، رشبھ پنت، یوزویندر چاہل، دیپک ہودا، سوریا کمار اور دیگر شامل تھے۔
شوکت خانم پنک پولو ٹورنامنٹ
کا فائنل آج ہوگا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام شوکت خانم پنک پولو ٹورنامنٹ کا فائنل آج سہ پہر کو کھیلا جائے گا۔ فائنل کے مہمان خصوصی سی ای او شوکت خانم ہسپتال ڈاکٹر فیصل سلطان ہوں گے۔ فائنل میچ ڈائمنڈ پینٹس /شیخو اور ایف جی /دین پولو کے درمیان کھیلا جائےگا۔ جناح پولو فیلڈز کے صدر لیفٹیننٹ کرنل شعیب آفتاب (ر) کے مطابق فائنل میچ میں مختلف ایونٹس رکھے گئے ہیں ۔
جس کا مقصد خواتین میں آگاہی پیدا کرنا ہوتا ہے۔ فائنل اور ایونٹس سے قبل سب سڈری فائنل بھی ہوگا۔