ملتان( نمائندہ خصوصی ) ملتان کے گنجان ترین آبادیوں اور حساس مقامات پر غیر قانونی ٹرک اڈے سکیورٹی رسک بن گئے سنٹرل جیل پر واقع غیر قانونی ٹرک اڈے کے خلاف دی جانے والی درجنوں درخواستوں پر سیل کیا جانے والا غیر قانونی ٹرک اڈا سیل ہوتے ہی سیاسی اثرورسوخ کے باعث چند ہی گھنٹوں بعد دوبارہ کھول لیا گیا متعلقہ ادارے سیاسی اثرورسوخ رکھنے والا اڈا مالک کے سامنے بے بس ہو کر رہ گئے ہیں ، واضع رہے کہ سنٹرل جیل موڑ پر قائم غیر قانونی ٹرک اڈے کے باہر سڑک پر رکھے سامان کے باعث سینٹرل جیل سے گزرنے والی گاڑیوں کی آمدورفت بری طرح متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے اس خوفناک صورتحال پر سینٹرل جیل انتظامیہ اور ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکینوں کی طرف سے دی جانے والی درخواستیں ردی کی ٹوکری کی نذر ہو چکی ہیں انتظامیہ کی اس بے بسی پر شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ اس خوفناک صورتحال کا فوری نوٹس لیں واضع رہے کہ شاہین مارکیٹ ، لوہا مارکیٹ ، ٹمبر مارکیٹ ،غلہ منڈی اور گردونواح میں قائم غیر قانونی گڈز ٹرانسپورٹ کے باعث جہاں ٹریفک کے مسائل شہریوں کے لیے زہنی ازیت کا باعث ہیں۔
ملتان کی گنجان آبادیوں میں غیرقانونی ٹرک اڈے سکیورٹی رسک
Oct 30, 2022