ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام مرتضیٰ  کا دورہ جلالپور پیروالا ہسپتال 


ملتان (نیوز رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملتان ڈاکٹر غلام مرتضی ناطق نے گزشتہ روز اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جلالپور پیروالا کا دورہ کیا جہاں ایم ایس سمیت دیگر عملہ اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر تھا انہوں نے ہسپتال میں اپنے دورے کے دوران این سی ڈی ڈیسک اور این سی ڈی کاونٹر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر حافظ ناصر عباس کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے علاج کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

ای پیپر دی نیشن