قوم عمران خان سے ”حقیقی آزادی“ چاہتی ہے : لیگی خواتین رہنما

Oct 30, 2022


ملتان (سپیشل رپورٹر) خواتین ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری خولہ امجد اورسینئر نائب صدر ماریہ علی نے کہا ہے کہ قوم عمران خان سے حقیقی آ زادی چاہتی ہے تاکہ ملک صیح راہ پر گامزن ہو سکے جسے پی ٹی آئی نے بدحالی کے رخ پر موڑ دیا عمران خان کو فی الفور نظر بند اور پی ٹی آئی پر پابندی عائد کی جائے مریم نواز ملک وقوم کا اثاثہ ہیں جنہوں نے جمہوریت کے استحکام کے لیے حقیقی معنوں میں جدوجہد کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں خولہ امجد، رقےعہ مغل‘ مدیحہ شیخ‘ غلام فضا اعوان اوردیگرخواتین نے شرکت کی۔

مزیدخبریں