نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر شاہد بشیر نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے تعمیراتی کام کی رفتار اور تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کا جائزہ لینے کے لئے اچانک دورہ کیا جہاں سکول کی عمارت کا لینٹر ڈالا جا رہا تھا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوشہرہ ورکاں جیسے پسماندہ علاقے میں اعلیٰ معیار کی تعلیمی سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کا قیام نہایت ضروری ہے انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ کیمپس کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور تعمیراتی پلان پر مکمل عمل درآمد اور اعلی کوالٹی کے میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔