حکومت کے دن گنے جا چکے ‘ لانگ مارچ تاریخ ساز ثابت ہوگا: علی بشیر


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں لانگ مارچ تاریخ ساز ثابت ہوگا عمران خان کی قیادت میں لاکھوں پاکستانی اسلام آباد پہنچیں گے پوری پاکستانی قوم ڈٹ چکی ہے اور کرپٹ حکمرانوں سے فوری نجات چاہتی ہے نئے انتخابات کے انعقاد میں جتنی تاخیر ہوگی اتنا ہی ملکی مسائل میں اضافہ ہوتا رہے گا، اپنے ایک بیان میں میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ نااہل وفاقی حکومت نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے ان کی پاکستان کی سیاست میں اب کوئی جگہ نہیں ان کا اصل ٹھکانہ جیل ہے جو ان کی منتظر ہے، پی ٹی آئی کے تاریخی لانگ مارچ میں لوگوں کا سمندر ہوگا جو چوروں اور لٹیروں کو بہا لے جائے گا جب سے امپورٹڈ حکومت مسلط ہوئی ہے اس وقت سے پاکستان داخلی و خار جی بحرانوں کی زد میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...