شرقپور شریف( نامہ نگار ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے شرقپور شریف سے سینکڑوں افراد پر مشتمل قافلہ مرکزی رہنماؤں چوہدری جاوید اسماعیل منڈا، رانا عباس علی خاں ‘ چوہدری عنصر علی ملک خادم اختر اور چوہدری مطلوب احمد سندھو کی قیادت میں عمران خان کاشاہدرہ چوک پہنچنے پر شاندار استقبال کیا سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری جاوید اسماعیل منڈا نے خطاب کرتے کہا کہ آج کا لانگ مارچ ہمارا حقیقی آزادی مارچ ہے کیونکہ ملک کے اندر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حقیقی آزادی ہونی چاہئے اور آزاد لیکشن جلد از جلد کرائے جائیں تاکہ ملک کے اندر کسی قسم کی سازش نہ ہوسکے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی حکمرانوں کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوچکی ہیں کروڑوں عوام عمران خان کے ساتھ ہیں جو عوام کا ویژن ہے وہی عمران خان کاعوام چاہتی ہے کہ ملک کے اندر آزاد الیکشن ہوں۔
کروڑوں عوام عمران خان کے ساتھ ہیں:جاوید اسماعیل منڈا
Oct 30, 2022