حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر محمد بخش تارڑ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف تھانہ جلالپور بھٹیاں میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے دی۔ محمد بخش تارڑ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ عمران خان کا سوشل میڈیا پر گذشتہ روز زمان پارک لاہور سے جو خطاب نشر ہوا اس میں انہوںنے پاکستان کے انتہائی حساس ادارے کو جو پاکستان دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے میں کوشاں ہے اور ملکی سلامتی کی ضامن کو دھمکیاں دیں اور پاک فوج کے بارے عوام میں غلط تاثر پیدا کیا جس سے بھارت کو فائدہ پہنچا۔جبکہ عمران نیازی بھارتی ایجنڈا کو فالو کررہاہے اور اداروںکے خلاف معیشت کا بیڑا غرق کرنے پر تلا ہوا ہے لہذا اسکے خلاف قانونی کاروائی عمل میںلائی جائے۔
محمد بخش تارڑ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست دیدی
Oct 30, 2022