ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا: اکبر نقشبندی 

Oct 30, 2022


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ عاشق رسول غازی علم دین شہید کا یوم شہادت کل ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا،غازی علم دین شہید نے ناموس رسالت پر جان قربان کرکے لافانی مقام حاصل کیا،عقیدہ ختم نبوت کا دفاع افضل ترین عبادت ہے،ختم نبوت کے تحفظ کیلئے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا،ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا،علماء و مشائخ ختم نبوت کا تحفظ خون کے آخری قطرے تک کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،ارشد جاوید مصطفائی،میاں فہیم اختر،ملک بخش الٰہی،قاری خالد محمود کیلانی،علامہ محمد عمر صدیقی،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مزیدخبریں