حافظ آباد نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)ملک مبشر احمد خاں کی آئی جی جیل خانہ جات تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ حافظ آباد محمد ابوبکر عبداللہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں ملازمین، اسیران و فیملیز برائے سٹاف و قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ واضح رہے کہ آئی جی جیل خانہ جات کی سیٹ مرزا شاہد سلیم بیگ کی ریٹائرمنٹ کے بعد 20 اکتوبر سے خالی تھی۔ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد محمد ابوبکر عبداللہ نے بتایا کہ ملک مبشر کی مشفقانہ طبعیت اور مثالی انتظامی قابلیت کی وجہ سے تمام سٹاف و قیدیوں ان کے لیے دعاگوہیں کیونکہ انہوں نے بحثیت سپرنٹنڈنٹ جیل، ڈی آئی جی جیل خانہ جات (ہیڈکوارٹرز) و سیکریٹری فنانس پنجاب پریژن فاؤنڈیشن اسیران و ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار کام سرانجام دیے ہیں جو کہ جیل خانہ جات کی تاریخ میں مثالی ہیں۔ مزید براں اس سے قبل ملک مبشر احمد خاں آئی جی جیل خانہ جات ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزکے ساتھ ساتھ سیکریٹری فنانس پنجاب پریژن فاؤنڈیشن کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ ا نہوں نے نئے آئی جی جیل خانہ جات کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
ملک مبشرکی آئی جی تعیناتی پر ڈسٹرکٹ جیل حافظ آبادمیں مٹھائی تقسیم
Oct 30, 2022