حامد موسوی کے چھوڑے نقوش پر ثابت قدم رہیں گے، علامہ حسین مقدسی 

Oct 30, 2022


راولپنڈی( جنرل رپورٹر)سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماءبور ڈ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی ؒ کے چہلم کے سلسلہ میں ملک گیر اجتماع ہیڈکوارٹرز مکتب تشیع علی مسجد سیٹلائیٹ ٹا¶ن راولپنڈی منعقدہوا اس موقع پرقرآن خوانی ،دعائیہ اجتماع اورمجلس عزاکاانعقاد بھی کیاگیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے نومنتخب سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نظریہ اساسی کے تحفظ کیلئے آغا حامد موسوی کے خط پر قائم رہیں گے،طاغوتی قوتیں آغا حامد موسوی کی ذات سے خوف کھاتی تھیں،آغا حامد موسوی کی ذات پاکستان پر اللہ کی نعمت تھی ،شیعہ سنی یکجا ہوکر دشمن کی سازشیں کو ناکام بنادیںگے،انہوں نے ایران کے شہر شیرازمیں مزار شاہ چراغ ؒ پردہشت گرد حملے کی مذمت کی اور اس سانحہ کو عالمی سازش قراردیا۔
 انہوں نے پاکستان کے ایٹمی طاقت پر امریکی صدر کا بیان مسترد کرتے ہیں، انہوں نے ذاکر نوید عاشق بی اے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت دہشتگردی کے پس پردہ عناصر کوبے نقاب کرے ، ماسٹر مائنڈ کو بھی کیفرِ کردار تک پہنچایاجائے۔ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاکہ آغا حامد موسوی جو نقوش چھوڑے اس پر ثابت قدم رہیں گے،قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے فرزندان آغاسیدمحمدمرتضیٰ موسوی ایڈووکیٹ ، آغاسیدعلی روح العباس موسوی کی خاندانی دستاربندی کی گئی ۔ 

مزیدخبریں