عمران خان مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالےںمولانا چراغ الدین شاہ 

Oct 30, 2022


اسلام آباد نمائندہ نوائے وقت)مرکزی امیرتحریک اتحاد اُمت پاکستان مولانا پیر سید چراغ الدین شاہ نے ملک میں موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کی سلامتی کو بہت خطرات لاحق ہے اداروں کے درمیان تصادم کرار کر دشمن کے ایجنڈے کی تکمیل کی ضرورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی کی ضامن ہے اس پربے جا تنقید کیسی صورت جائز نہیں ملک پر جب بھی مشکل آئی زلزلہ ، ےا ہنگا می صورتحال سب سے پہلے پاک فوج آگے بڑھی اور ملک و قوم کو مشکل سے نکالا پیر سیدچراغ الدین شاہ نے کہا تمام بحرانوں کا حل ےہ ہی ہے کہ سیاستدان علماءمشائخ اور سول سوسائٹی مل بیٹھ کر حل نکالیں ملک دشمن ہمیں تقسیم کر کے اداروں سے لڑانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ان پر فرض ہے کہ وہ باہمی اختلافات کو بھلا کر ملک کی موجودہ صورتحال نکالنے کے لیے مثبت کردار ادا کرےں۔
ورنہ موجودہ لولی لنگڑی جمہوریت کا بستر گول ہو جائے گا انہوں نے تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان سے بھی استدعا کی کہ وہ دوراندیشی وسیع تر ملکی مفاد میں تصادم سے گریز کریں تمام مسائل کا حل بیٹھ کر نکالیں۔

مزیدخبریں