اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی انو سٹی گیشن فرحت عباس کاظمی کی سربراہی میں ٹیموں نے رواں سال کے دوران اسلام آبادمیں کل10,284پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا جن میں 2044بھکاریوں کیخلاف متعلقہ تھانوں میں 467مقدمات درج کئے گئے گرفتار بھکاریوں کے انکشافات کی روشنی میں انکے سرکردہ سرغنہ ٹریس کئے گئے اور یہی سرکردہ افراد چھوٹے بچوں ،عورتوں کی سر پرستی کرتے ہیں اور انکو پک اینڈ ڈراپ مہیا کیا کرتے تھے اور ان سے جبری مشقت کے زریعے حاصل ہونے والی آمدنی سے اپنا حصہ وصول کیا کرتے تھے،جس پر ان پیشہ ور بھکاریوںکے سہولت کاروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے کل 235 اشخاص کے خلاف انسانی سمگلنگ ایکٹ 2018 کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔
،رواں سال میں اب تک کل 467 مقدمات درج رجسٹر کئے گئے جن میں 949مرد، 822 خواتین ، 83خواجہ سراﺅںکر گرفتار کر کے انکو چالان عدالت کیا گیا ہے،جبکہ 2142مرد733عورتوں، 4530 بچوں 775 بچیوں ، 60خواجہ سراﺅں کوایدھی ہومز اور شیلٹر ہومز منتقل کیاگیا۔
اسلام آبادمیںرواں سال10,284پیشہ ور بھکاری پکڑے گئے
Oct 30, 2022