راولپنڈی (جنرل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ 30اکتوبر کو مینار پاکستان لاہور کے تاریخی میدان میں ہونے والے یوتھ کنونشن میں راولپنڈی ضلع سے بھی نوجوان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے،لاہور روانگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، گزشتہ روزاپنے بیان میں سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ جے ا¿ئی یوتھ کے زیر اہتمام مینار پاکستان لاہور کے مقام پر ہونے والے یوتھ کنونشن سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے،جے ا¿ئی یوتھ کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کو منظم کیا گیا ہے۔
یوتھ کنونشن آج ہو گا، نو جوانوں نے لاہور روانگی کی تیاریاں مکمل کر لےں،عارف شیرازی
Oct 30, 2022