آپریشن کےلئےا غیر قانونی بلڈنگز، قبضہ مافیا کی نشاندھی کی جائے، چیئرمین سی ڈی اے

Oct 30, 2022


اسلام آباد(وقائع نگار)کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کی زیرِ صدارت ہفتہ کے روز اسلام آباد شہر میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے ایک اہم مٹینگ منعقد ہوئی جسمیں ممبر پلاننگ، ممبر انوائرمنٹ، ممبر اسٹیٹ، ڈی سی سی ڈی اے، سی ای او ایم سی آئی، بلڈنگ کنٹرول کے تمام ڈرایکٹرز، ڈی جی انفورسمنٹ سمیت ڈرایکٹر ڈی ایم اے نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد شہر کا مکمل سروے کرکے نشاندھی کی جائے کہ اس وقت کتنی غیر قانونی بلڈنگز ہیں اور کتنی بلڈنگز مزید غیر قانونی تعمیر ہورہی ہیں۔ اسی طرح ایسی بلڈنگز جنہوں نے ابھی تک سی ڈی اے سے این او سی حاصل نہیں کیا ہے۔ مزیدبرآں نالوں کے اطراف اور گرین بیلٹس پر تجاوزات کا مکمل سروے کرکے ایک رپورٹ بنائی جائیں اور اس رپورٹ کی روشنی میں ایک جامع اور ٹھوس حکمت عملی کے ساتھ آپریشنز کا جلد از جلد آغاز کیا جائے۔چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس نے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام بلڈنگز جو بغیر اجازت تعمیر کی گئی ہیں یا غیر قانونی تعمیر کی گئیں ہیں انکی بھی رپورٹ تیار کی جائے تاکہ قبضہ مافیا کے خلاف جلد از جلد آپریشن کا آغاز کیا جاسکے۔

مزیدخبریں