راولپنڈی (جنرل رپورٹر) علماءکرام کی خدمات صوبے میں خصوصی طور پر ضلع راولپنڈی میں امن و امان بر قرار رکھنے میں مثالی ہیں،قیام امن و امان کےلئے علماءکرام کاحسب سابقہ تعاون چاہیے،ان کے تعاون کے بغیر انتظامیہ امن قائم نہیں کر سکتی ،وہ علماءو مشائخ اپنے خطبات میں پیروں کاروں کو محبت ، اخوت یگانگت ،بر داشت اور تحمل کا درس دیں تاکہ مشترکہ کوششوں سے امن بر قرار رکھا جا سکے ،ان خیالات کا اظہارچیئرمین امن کمیٹی علامہ پیر سید اظہار بخار ی نے امن کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ سی پی او سید شہزاد بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اظہار بخاری نے کہا امن ہماری طاقت اور میراث ہے انتظامیہ امن کمیٹی کا ہر ماہ اجلاس بلا ئے ، امن و امان کا پیغام گھر گھر پہنچانے کےلئے علماءو مشائخ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔