گکھڑمنڈی(نامہ نگار) جمیل پورہ شرقی راہوالی کی ضعیف العمر خاتون حمیدہ بی بی چناب گیٹ پر جی ٹی روڈ عبور کرنے لگی تو کار سوار دو مردوں اور ایک عورت نے اسے سڑک عبور کرانے میں مدد کرنے کے بہانے اس سے سوا تولہ سونا کی بالیاں، انگوٹھی اور 5ہزار روپے چھین لیے، کھاریاں کا حسن رضا گوجرانوالہ سے 75ہزار روپے مالیت کی دریاں اور کھیس خرید کر موٹر سائیکل نمبری GAO-6712 پر آرہا تھا کہ راہوالی میں سستا بازار کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے بازار کے اندر گیا تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو چور موٹر سائیکل پر لوڈ دریاں اور کھیس سمیت لے جاچکے تھے، وزیرآباد کا شکیل احمد سول ہسپتال سے واپس جارہا تھا کہ ڈی ایچ اے گیٹ کے قریب دو نامعلوم ڈاکوئوں نے روک کر گن پوائنٹ پر 8ہزار روپے لوٹ لیے، گکھڑ کے کبیر حسین سے جی ٹی روڈ پر آصف فلور مل کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر 46ہزار روپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔