گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے مشیر وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر زین علی بھٹی نے ملاقات کی اور باہمی امور سمیت سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر ڈاکٹر زین علی بھٹی نے انہیں گوجرانوالہ کی سیاسی صورتحال بارے آگاہ کیا اور گوجرانوالہ دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی ،ڈاکٹر زین علی بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نومبر کے وسط میں گوجرانوالہ آئیں گے اور میڈیکل کالج سے ملحقہ 505بیڈز پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح کے علاہ دیگر منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔