شیخوپورہ:زیادتی کیس کا فیصلہ،ملزم کو 25سال قید،اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ 

Oct 30, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل نے مدینہ کالونی مانانوالہ کی 14سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث مجرم عرفان یوسف کو 25برس قید بامشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانہ اور ڈیڑھ لاکھ روپے ہرجانہ کی سزاء کا حکم سنایا ہے۔مجرم کو جرمانہ کی رقم ادا نہ کرنے پر مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑے گی جبکہ اسی مقدمہ میں ملوث دیگر ملزم حافظ منظور احمد کو ناکافی شہادت عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا ہے۔ جبکہ فیصلہ کے بعد پولیس نے عدالت میں ہی عرفان یوسف کو گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ جیل بھجوادیا ہے۔

مزیدخبریں