جنوبی کوریا : ہیلو وین کی تقریب میں بھگدڑ، ہلاکتوں کی تعداد 155 ہوگئی

Oct 30, 2022 | 12:29

ویب ڈیسک

سیول: جنوبی کوریا میں ہیلووین کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے ہلاک افراد کی تعداد 155 ہو گئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہزاروں لوگ تنگ گلیوں میں جمع ہو کر ہیلووین کی تقریب میں شریک ہوئے جس کے دوران بھگدڑ مچ جانے کے باعث 155 افراد ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع سامنے آنے پر ہیلووین منانے والے افراد میں بھگدڑ مچ گئی۔ زخمیوں میں جنوبی کوریا کے علاوہ غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔چینی سفارت خانے نے تقریب کے دوران 3 چینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ بھگدڑ مچنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔متعدد افراد بھگدڑ کے دوران سانس لینے میں مسائل کا شکار رہے۔ درجنوں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوئے اور بیشتر متاثرہ افراد کو دل کے دورے کی طبی امداد موقعے پر ہی دے دی گئی۔زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیول میں کورونا پابندیوں کے اختتام کے بعد پہلی بار ہیلووین کی تقریب آؤٹ ڈور منائی جارہی تھی جس کے دوران بھگدڑ مچی۔زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 

مزیدخبریں