بنگلہ دیش کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 3 رنز سے شکست

Oct 30, 2022 | 12:36

ویب ڈیسک

برسبین: بنگلہ دیش نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 28ویں میچ میں  سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 3 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹس کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹس کے نقصان پر 147رنز ہی بنا سکی۔

بنگلہ دیش کے نجم الحسین شانتو 55 گیندوں پر 71 رنز بنا کر سب سے نمایاں بیٹر رہے۔ عفیف حسین نے 29 اور شکیب الحسن نے 23 رنز بنائے۔ زمبابوے کے بلیسنگ مزربانی نے 13رنز کے عوض 2 بنگلہ دیشی کھلاڑی آؤٹ کیے۔رچرڈ نگاروا 24 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے زمبابوے کے دوسرے اہم باؤلر رہے جبکہ سین ولیمز نے 10 رنز کے عوض 1 وکٹ لی۔

زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں ہدف پورا نہ کرسکی۔ آخری اوور سب سے سنسنی خیز رہا جس میں ریویو لے کر میچ کی آخری بال کو نو بال قرار دلوانے کے باوجود بھی زمبابوے کی ٹیم بنگلہ دیش کو ہرا نہ سکی۔سین ولیمز نے 42 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔زمبابوے کے ریان برل نے 25 گیندوں پر 27 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ ریجس چکبوا نے 19 گیندوں پر 15رنز بنائے۔ 

مزیدخبریں