ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ نیدرلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلیے 92 رنز کا آسان ہدف

پرتھ: آسٹریلیا میں جاری ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچ میں نیدر لینڈز نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 92 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم نیدر لینڈز کے کھلاڑی ابتدا سے آخر تک پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ رنز اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ بیٹنگ کے آغاز سے ہی نیدر لینڈز کی وکٹس گرنے کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے 20 اوورز کے اختتام تک جاری رہا۔ شاداب خان نے 3، محمد وسیم جونیئر نے 2 جبکہ شاہین، نسیم شاہ اور حارث رؤوف نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔مقررہ 20 اوورز میں نیدر لینڈز نے 9 وکٹس کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔ کولن ایکرمین نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے جبکہ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 20 گیندوں پر 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان اور ایکرمین کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی 10 رنز تک نہ پہنچ سکا۔پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے نیدر لینڈز کی پہلی وکٹ 7 کے مجموعی اسکور پر گری جبکہ دوسری 19، تیسری 26، چوتھی 61، پانچویں 69، چھٹی 73، ساتویں اور آٹھویں 81 جبکہ نویں 91 کے مجموعی اسکور پر گری۔ 

قومی ٹیم کی جانب سے شاداب خان نے 3 ، محمد وسیم جونیئر نے 2 جب کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔حیدر علی کی جگہ فخر زمان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم ، شاداب خان ، محمد رضوان،شان مسعود، افتخار احمد ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر،شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔ قومی ٹیم کو پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں 4 وکٹ اور زمبابوے  کے ہاتھوں ایک رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ای پیپر دی نیشن